Harmain Shareef |
سعودی وزارت حج و عمرہ دونوں مقدس مقامات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کو 8 رمضان کے دن عوام کے لئے کھولنےکا اعلان کیا ہے۔
حرمین صدارت کے سربراہ ، شیخ عبد الرحمن السدیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حرم شریف کو 8 رمضان کے دن عمرہ ، طواف اور نماز کے لئے کھول دیا جائے گا۔
حرمین صدارت کے سربراہ ، شیخ عبد الرحمن السدیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حرم شریف کو 8 رمضان کے دن عمرہ ، طواف اور نماز کے لئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان جلد ہی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیارت کیلئے جا سکیں گے۔
شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ نمازیوں کو دونوں مقدس مقامات میں داخل ہونے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، گذشتہ ماہ دونوں مقدس مقامات پرعوام سے نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
بیت اللہ شریف کے طواف کے لئے محدود افراد کو داخلے کی اجازت تھی اور نماز میں حرم میں کام کرنے والے عملے نے ہی شرکت کی جبکہ نماز کے دوران معاشرتی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا گیا۔ ۔
دوسری طرف مسجد نبوی میں بھی اسی طریقہ کار کی پیروی کی گئی تھی اور نماز میں صرف ایک محدود تعداد میں عملہ شریک تھا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کعبہ کے اطراف حفاظتی باڑ کھڑی کردی گئی ہے ، جو پہلے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے بند تھا۔
وبا کی وجہ سے ، رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار ڈنر پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس کے بجائے ، مستحق لوگوں میں راشن بیگ تقسیم کیے جارہے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ، جن میں سے 169 کی موت ہوچکی ہے جبکہ 3 ہزر 555 افراد نے اس موضی مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment