سندھ میں 104 نئے مریض وزیر اعلیٰ کے مطابق ’صورتحال خراب ہو رہی ہے‘
صوبے میں کل متاثرین 1318 ہوگئے
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں 104 نئے مریضوں کے اضافے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 1318 ہوگئی ہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔‘
انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 104 نئے متاثرین آئے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں۔
’یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔‘
انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے۔ ’گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جو کہ زیادہ ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے۔‘
مراد علی شاہ نے بتایا کہ صورتحال خراب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل نہیں ہو رہا۔
’ملیر میں لاک ڈائون کافی کمزور تھا۔ آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سخت کیا جا رہا ہے۔
اب تک صوبے میں 371 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ آج مزید 13 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جا رہے ہی
No comments:
Post a Comment