Wednesday, April 8, 2020

کورونا وائرس کتنی دور تک پھیل سکتا ہے؟


نئے کمپیوٹر ماڈلز میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کیسے تنگ جگہوں مثلاً سپر مارکیٹوں کی راہ داریوں میں لوگوں کے کھانسے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے۔

فِن لینڈ میں اس کی تصویری جھلکیاں دکھائی گئی ہیں کہ کیسے منہ سے نکلنے والے چھینٹے ہوا میں پھیلتے اور معلق ہو جاتے ہیں۔

اس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھانسی سے ایسے ذرات خارج ہوتے ہیں جو ہوا میں کئی منٹ تک رہ سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں شامل سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان کا کام ابھی دیگر ماہرین نے تفصیلی طور پر نہیں دیکھا تاہم ان کی تحقیق پر ہجوم جگہوں پر زیادہ دیر ٹھہرنے کے خطرات پر روشنی ڈالتی ہے۔

ہیلسنکی میں آلٹو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ویلے یورینن نے ان لوگوں کو مشورہ دیا ہے جو سپر مارکیٹ میں جانے کا سوچ رہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں ’سب سے پہلے تو وہاں مت جائیں اگر ضرورت نہیں ہے۔ اگر جانے کی ضرورت ہے تو جتنا ممکن ہو سکے کم جائیں۔ اور تیسرا یہ کہ وہاں جتنا ہو سکے اتنے کم وقت کے لیے رکیں۔‘

یہ تحقیق شاید ایک مرتنہ پھر امریکہ سے انڈونیشیا تک بہت سی حکومتوں کے اس نظریے کو تقویت دیتی ہے کہ لوگوں کو وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔

No comments:

Post a Comment