Friday, April 10, 2020

کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

Corona virus: Rapid increase in the number of victims in Pakistan

پاکستان میں  نئے نوول کورونا وائرس  کووڈ 19 کی عالمی وبا کو 2 ماہ  اور 2 دن مکمل ہوگئے ہیں اور اب تک 15 ہزار 525 کیسز کی تصدیق جبکہ 343 اموات ہوچکی ہیں۔  جہاں ایک طرف ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
 جبکہ 3 ہزار 425 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

اگر دنیا بھر میں اس وائرس کا شکار ہونے والے لوگوں کو دیکھیں تو یہ تعداد تقریباً 31 لاکھ  64 ہزار 876 کے قریب ہے جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

پاکستان میں اس وائرس کا پھیلاؤ مارچ کے آخر تک اتنا زیادہ نہیں تھا  تاہم اپریل کے آغاز سے اس میں تیزی جبکہ پچھلے دنوں 21 اپریل سے کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

اب تک کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو صرف 22 سے 28 اپریل تک 7 روز میں 5 ہزار 47 کیسز اور 111 اموات ریکارڈ
کی گئیں جو کہ تمام اموات کا 34 فیصد
 ہے۔

ڈیٹا کے تجزیے سے پتاچلتاہے کہ 19 اور 21 اپریل کو سب سے زیادہ 25 اموات ہوئیں۔ جبکہ 23 اپریل کے دن سب سے زیادہ 981 نئیں کیس رپورٹ جبکہ 981 مریض صحتیاب ہوئے۔

جمعرات 29 اپریل کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے۔

اسلام آباد
سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ نے اسلام آباد میں مزید 16 کیسز کی تصدیق کی۔

جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 297 سے بڑھ کر 313 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر
اسی طرح آزاد جموں کشمیر میں بھی ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور وہاں متاثرین کی تعداد 66 ہوگئی۔

یہاں یہ واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس سے سب سے کم متاثرہ علاقہ آزاد کشمیر ہے جہاں اب تک کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئے ہے۔



ان نئے کیسز کے بعد ملک میں صوبوں اور علاقوں کے حساب سے اگر اعداد و شمار دیکھیں تو پنجاب 5,827 کیسز کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

جس کے بعد سندھ میں 5,695 کیسز، خیبرپختونخوا میں 2,313 کیسز، بلوچستان میں 978 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 333، اسلام آباد میں 313 اور آزاد کشمیر میں 66 کیسز ہیں۔

کورونا وائرس سے ملک میں ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئیں۔

خیبرپختونخوا: 122 اموات سندھ: 100 اموات پنجاب: 100 اموات  بلوچستان: 14 اموات گلگت بلتستان: 3 اموات اسلام آباد: 4 اموات اورآزاد کشمیر: کوئی نہیں

No comments:

Post a Comment